ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پہلے مسلمانوں کوگائے کے نام پرماراگیا،اب دلتوں کی باری؟

پہلے مسلمانوں کوگائے کے نام پرماراگیا،اب دلتوں کی باری؟

Thu, 21 Jul 2016 21:04:02    S.O. News Service

دلتوں کے استحصال اوراپنے خلاف تبصرہ پرمایاوتی کاتیورسخت
نئی دہلی، 21؍جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )راجیہ سبھا میں دلتوں کے استحصال پربحث کے دوران بی ایس پی سربراہ مایاوتی جم کر برسیں۔انہوں نے بی جے پی اور کانگریس دونوں کو ہی کٹہرے میں کھڑا کیا۔مایاوتی نے کہاکہ گائے کے نام پرپہلے مسلمانوں کوماراگیااب دلتوں کوستایاجارہاہے۔ادھرحکومت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سب سے زیادہ دلت قبائلی رہنما ہیں، لہٰذا اس پر دلت مخالف ہونے کا الزام لگانا غلط ہے۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر یوپی بی جے پی کے سابق نائب صدر دیاشنکر سنگھ کے بیہودہ تبصرہ اور گجرات کے ؤنا میں دلتوں پر مظالم کے خلاف احتجاج میں بدھ پورے دن ہنگامہ ہوا تھا اور کوئی کام نہیں ہوسکاتھا۔دوبجے دلتوں پرمظالم کے معاملے پر ہی بحث ہوئی جس میں مایاوتی جم کربرسیں۔دراصل، بدھ دیر رات بی جے پی صدر امت شاہ کے گھرمیٹنگ میں دیاشنکر سنگھ کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مایاوتی اس کے لئے اڑی ہوئی تھیں۔حکومت کی جانب سے انہیں کہاگیاکہ اس کارروائی کے بعد راجیہ سبھا میں ہنگامہ نہیں کرنا چاہئے۔


Share: